ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ہیں، لوگوں کو وزیراعظم پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔

وپاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 سالہ مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کو چھٹیاں نہ سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کئے رکھیں، سماجی فاصلے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جہاں کوششیں جاری ہیں وہی اس کے نئے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں اور اب تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15521 ہوگئی ہے جبکہ 343 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں