اشتہار

شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا کھلاڑی ہے۔

یہ بات انہوں نے لندن میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، سوئنگ کے سلطان شاہین آفریدی کی بالنگ سے بہت متاثر نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے کی یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین شاہ آفریدی اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باؤلر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی اور آگے جانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں، لارڈز کے میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کر کے پہلے اپنا ریکارڈ توڑا اور پھر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بنگلادیش کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ورلڈ کپ میں بہترین کم عمر باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں