تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

واشنگ مشین کو کئی فٹ تک اچھالنے کا ریکارڈ قائم

میلان: سویڈن سے تعلق رکھنے والے ایک ایتھلیٹ نے واشنگ مشین کو 14 فٹ 7 انچ تک اچھال کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہان ایسپنکرونا نامی شخص نے یہ کارنامہ اٹلی کے ایک ریئلٹی شو دی شو آف ریکارڈ“ میں براہ راست سرانجام دیا ہے، انہوں نے شو کے دوران 46 کلو وزنی بھاری بھرکم واشنگ مشین کو ہوا میں اچھالا تو وہ 14 فٹ 7 انچ تک اوپر گئی، جس کے ساتھ انہوں نے لتھوانیا کے زائڈروناس سیویکاز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس سے قبل زائڈروناس نے واشنگ مشین کو ہوا میں 13 فٹ اور 6 اعشاریہ 6 انچ تک بلند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سالہ بچی نے اپنی کتاب شائع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

خیال رہے کہ چند روز برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ بچی نے اپنی کتاب شائع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیلا 5 سال 211 دن کی عمر میں کتاب شائع کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون مصنفہ بن گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -