اداکار سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے شوہر و اداکار سبحان اعوان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری آواز ہی ایسی ہے۔‘
وائرل ویڈیو میں وشما فاطمہ آہستہ آواز میں بات کرکے کہتی ہیں کہ ’میری آواز ہی ایسی ہے۔‘ اور شادی کے بعد وہ کسی بات پر غصے میں کہتی ہیں کہ ’نہیں بول سکتی آہستہ میری آواز ہی ایسی ہے۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وشما اور سبحان اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر ودیگر شامل تھے۔
وشما فاطمہ اور سبحان اعوان جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔