جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

شادی کی سالگرہ پر وشما فاطمہ کا شوہر کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ وشما فاطمہ نے شادی کی پہلی سالگرہ پر شوہر سبحان احمد کے نام پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے شوہر سبحان احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے لکھا کہ ’محبت، دوستی اور مسلسل تعاون کا ایک سال مکمل۔‘

- Advertisement -

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’وشما سبحان کی شادی کی سالگرہ۔‘

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

وشما فاطمہ نے شوہر کے ہمراہ اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ وشما فاطمہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔

اداکارہ کے شوہر سبحان اعوان نے بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں