منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر وسیم اکرم اور شعیب اختر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اورپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر سابق فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان وسیم اکرم نے لکھا کہ ’آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں، مضبوط رہیں کپتان۔‘

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹوئٹر پر عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قومی ہیرو کے ساتھ جس طرح کی بدتمیزی کی جارہی ہے اور جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں یہ دل شکستہ ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’وہ زخمی ہیں اور پاکستان کے لیے ان کی ان گنت خدمات ہیں، ہم کس جانب بڑھ رہے ہیں، برائے مہربانی اپنے قومی ہیرو کے لیے عزت دکھائیں۔‘

سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دردناک اور قابل مذمت عمل ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر رینجرز نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں