پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

پاکستان سپرلیگ فائیو ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے روز ہی وسیم اکرم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’این ایرا‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا جو وسیم اکرم نے خود ہی اپنی آئی ڈی سے شیئر کیا۔

ٹیزر میں وسیم اکرم کی کرکٹ سے محبت، کیریئر کے دوران انتھک محنت اور جدوجہد کو مختصر دکھایا گیا جبکہ آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے پی ایس ایل کے بعد فلم کے لیے آڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

فلم میں ہدایت کاری کے فرائض عدیل نیازی انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔

https://www.facebook.com/AkramAnEra/videos/190478798893222/

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں وسیم کرام لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں