بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

وسیم اکرم نے پی ایس ایل کے متاثر کُن کھلاڑی کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل 10 کے متاثر کُن کھلاڑی کا نام بتا دیا۔

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تاہم وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں حسن نواز نے متاثر کیا ہے، بولنگ میں سلمان مرزا اور علی رضا نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے آخری مرحلے کو بہترین انداز سے سنبھالا، مشکل صورتحال میں پی سی بی نے ہر شعبے میں اچھے اقدامات کیے، غیر ملکی کھلاڑیوں کا واپس پاکستان آنا قابل ستائش بات ہے۔

پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

سابق کپتان  نے کہا کہ نئے لڑکوں کا مائنڈ سیٹ نیا کوچ بدل سکتا ہے، ریڈ بال کرکٹ کے لیے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف تین میچز کھیلنے ہیں، نیا کوچ نئی سوچ کے ساتھ پاکستان ٹیم پر کام کرے گا، ٹی 20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

پاک بھارت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں کیا بدلاؤ آئے گا اس پر میں خود بھی بیان نہیں دے سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں