اشتہار

’ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں‘ وسیم اکرم کی کتاب ’’سلطان‘‘ کی تقریب پذیرائی

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کی کتاب ’’سلطان‘‘ کی کراچی کے لٹریچر فیسٹیول میں تقریب پذیرائی ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کی کتاب ’’سلطان‘‘ کی تقریب پذیرائی کراچی کے لٹریچر فیسٹیول میں ہوئی جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں سیاست کی ایک کہانی ہے۔ ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں لیکن میں نے اپنی کتاب میں جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی کسی کی پول کھولی کیونکہ زندگی میں سب کھلاڑیوں نے پارٹیاں کی ہیں کتاب لکھنے کا مقصد راز کھولنا نہیں تھا ۔

- Advertisement -

لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔ عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد بہترین کھلاڑی تھے۔ ٹیم کی کامیابی سب کی کامیابی ہوتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو پیغا دیا کہ سوشل میڈیا پر تنقید ضرور کریں مگر کسی سے بد تمیزی نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں