تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’وسیم بھائی جیسے لیجنڈ روزانہ پیدا نہیں ہوتے‘

دبئی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر نے وسیم اکرم کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسیم بھائی جیسے لیجنڈز روزانہ پیدا نہیں ہوتے۔

اے آر وائی اسپورٹس کے پروگرام گپ شپ میں میزبان مزمل آصف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے وسیم اکرم کی بطور کرکٹر اور شخصیت تعریف کی۔

محمد عامر نے کہا کہ ’وسیم اکرم نوجوان کرکٹرز کو جدید طرز کے کرکٹ سے روشناس کرا رہے ہیں جبکہ تربیت بھی اسی کے مطابق کررہے ہیں‘۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’وسیم اکرم نے کبھی کوچ بن کر نہیں سکھایا، اُن کی ذہانت کی وجہ سے ہم اچھا گیم کھیلتے ہیں‘۔

’سچی بات یہ ہے کہ وہ کبھی کوچ بن کر پیش نہیں آئے، انہوں نے ہمیشہ ہمیں مثبت انداز سے چیزیں سمجھائیں، جب آپ اُن کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کو  جدید انداز سے کرکٹ سکھاتے ہیں‘۔

عامر نے کہا کہ ’ان ساری باتوں کی وجہ سے میں وسیم بھائی کو لیجنڈ سمجھتا ہوں جو روزانہ نہیں بلکہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وسیم اکرم کرکٹ کی تکنیک اور مہارت کے حوالے سے بھی بہت معلومات رکھتے ہیں، جو انہیں معلوم ہوتا ہے وہ کھلاڑیوں کو ضرور بتاتے ہیں‘۔

بابر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر محمد عامر نے کہا کہ ’قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کا کپتان بننے کے بعد بابر اعظم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ آج بھی بالکل ویسا ہی ہے، جیسا ساتھ میں کھیلتا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -