ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

ویڈیو: روہت شرما نے اکشر پٹیل کو ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اکشر پٹیل کو بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد توحید ریدوئے اور ذاکر علی نے شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

توحید ریدوئے نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ذاکر علی نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تنزید حسن نے 25 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اکشر پٹیل نے اپنے اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر تنزید حسن اور مشفیق الرحیم کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین کہ راہ دکھائی اور تیسری بال پر ہیٹ ٹرک کرنے والے تھے۔

اسپنر نے ذاکر علی کو گیند کروائی اور ایج لگ کر کیچ روہت شرما کے پاس سلپ میں گیا جو انہوں نے ڈراپ کردیا جس کی وجہ سے اکشر پٹیل ہیٹ ٹرک نہیں کرسکے۔

کیچ ڈراپ ہونے پر روہت شرما غصے میں نظر آئے۔

روہت شرما کے کیچ ڈراپ کرنے کے بعد ذاکر علی نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 228 رنز تک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں