اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سیلفی لینے کے دوران مداح پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائررل ہوگئی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس بار کسی کھلاڑی پر نہیں بلکہ جوشیلے مداح پر غصے میں آگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم ڈگ آؤٹ میں جارہے ہیں اس دوران ایک شخص سیلفی لینے کے لیے ان کے ساتھ چلنے لگتا ہے۔

مداح بابر کے ساتھ ایک مرتبہ سیلفی لیتا ہے لیکن وہ تصویر صحیح طریقے سے نہیں لے پاتا پھر وہ جب انہیں دوسری بار روکتا ہے تو وہ غصے میں آجاتے ہیں اور مداح بھی چلا جاتا ہے۔

وائرل ویڈیو پر مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں کسی نے کہا کہ مداح کو بھی پرائیویسی کا خیال کرنا چاہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو مداحوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم پاک افغان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران شاداب خان کو منکڈ آؤٹ کرنے پر غصے میں آگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں