تازہ ترین

بابر اور رضوان کے بنگلادیشی کھلاڑی کو قیمتی مشورے، ویڈیو

ٹرائی سیریز میچ کے بعد کپتان بابراعظم اور رضوان نے بنگلا دیشی کھلاڑی لٹن داس کو قیمتی مشورے دیے ہیں۔

پاک بنگلادیش میچ کے بعد فیلڈ میں بابراعظم اور محمد رضوان کی بنگلادیشی پلیئر لٹن داس سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

کپتان اور رضوان نے بیٹنگ ٹپس اور مشورے دیتے ہوئے کہا کہ خود پریقین رکھو اپنےحوالےسےجتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہےگا۔

محمد رجوان نے بنگلادیشی پلیئر کو سمجھایا کہ ہارڈ ورک کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے جب آپ کچھ مختلف کرتے ہیں تو بہت کچھ بدل جاتا ہے اور اس طرح آپ اپنا نام بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر (55) اور رضوان (69) نے 101 رنز کے ساتھ مل کر پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف سات وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ پاکستان پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور اس کا مقابلہ کل نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -