اشتہار

ایش سودھی کو ’منکڈ‘ کرنے پر دلچسپ صورتحال، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور: بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش بولر حسن محمود نے ایش سودھی کو ’منکڈ‘ کیا جس کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، 255 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

- Advertisement -

45.1 اوورز میں نیوزی لینڈ کے 224 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ تھے اور کیوی لیگ اسپنر ایش سودھی نان اسٹرائیکر اینڈ پر بیٹنگ کررہے تھے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے ایش سودھی کو ’منکڈ‘ رن آؤٹ کیا جس کے بعد امپائر مریس ایرسمس نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

ایش سودھی آؤٹ ہوکر جانے لگے اور حسن محمود کو طنزیہ انداز میں تالیاں بجا کر داد دینے لگے۔

اسی لمحے بنگلہ دیش کپتان لٹن داس نے امپائر سے گفتگو کی اور کیوی بیٹر ایش سودھی کو واپس بلا لیا جس کے بعد وہ بیٹنگ کے لیے آنے لگے اور حسن محمود کو گلے بھی لگایا۔

ایش سودھی 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن محمود نے 10 اوور میں 46 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر حسن محمود کے ’منکڈ‘ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ بنگلہ دیش کپتان لٹن داس کے اقدام کو خوب سراہا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں