تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کثیر المنزلہ عمارت پر لٹکی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں فائر فائٹرز نے کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی کمسن بچی کی زندگی بچالی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے یونان میں فائر فائٹرز نے 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی ہوئی 5 سالہ بچی کو ریسکیو کرلیا۔

کمسن بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر اس وقت لٹکی جب اس کی والدہ نیچے پارسل لینے کے لیے گئی تھیں۔

بچی کی والدہ 137 فٹ بلندی پر فلیٹ کی بالکونی پر لٹکی ہوئی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں انہوں نے فوری طور پر فائر فائٹرز کو بچی کو بچانے کے لیے فون کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کھڑکی کے ایک کنارے پر لٹکی ہے اور فائر فائٹر اپنے ساتھی کی مدد سے اوپر کی منزل سے نیچے کی جانب پہنچتا ہے۔

فائر فائٹرز آہستہ آہستہ کھڑکیوں کے ذریعے تقریباً 10 منٹ بعد بچی کے پاس پہنچا اور اس نے بچی کو اٹھایا اور فلیٹ کے اندر منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاندان عمارت کے 13 ویں منزل پر رہائش پذیر ہے اور ہر منزل عام طور پر تین میٹر (9.8 فٹ) اونچائی پر ہے اور بچی زمین سے تقریباً 137 فٹ بلندی پر پھنس گئی تھی۔

بچی کی والدہ اور پڑوسیوں نے بہادر فائر فائٹرکا شکریہ ادا کیا، بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی بیٹی کھڑکی سے لٹک جائے گی، انہوں نے مستقبل میں بچی کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔

Comments

- Advertisement -