انڈونیشیا کی خاتون اول جہاز سے اترتے ہوئے اچانک گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول ایریانا جی ٹوینٹی اجلاس میں بطور میزبان ملک شرکت کے لیے بالی پہنچے ہیں۔
جہاز سے اترتے وقت خاتون اول کا پاؤں پھسلا اور وہ گر گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی مدد کے لیے مرد اہلکار آگے بڑھا لیکن صدر نے اُسے روک دیا جس کے بعد خاتون اہلکار نے انہیں اٹھنے میں مدد کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی محل کے اہلکار کا بتانا ہے کہ محترمہ ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
صدارتی سیکریٹری آفس کے نائب بے مچمودین کا کہنا ہے کہ خاتون اول ٹھیک ہیں وہ سہ پہر جی ٹوینٹی سے متعلق پروگرامز میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ انڈونیشین صدر اور خاتون اول کا استقبال بالی کے گورنر ویان کوسٹر اور ان کی اہلیہ نی لوہ پوتو پوتری سوسٹینی نے کیا۔