افغانستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان کا پاکستان پہنچنے پر پرُتپاک استقبال کیا گیا۔
آل راؤنڈر راشد خان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے اتوار کو کراچی پہنچے تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ان کا استقبال کیا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے آل راؤنڈر کو گلے لگایا تو دیگر کھلاڑیوں نے آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں راشد کی ٹیم ہوٹل میں آمد کے مناظر دیکھائے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار اسپنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ان کے پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کو گلے لگاتے ہوئے اور پاکستان کے بلے باز بابر اعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اے سی بی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دیکھو کون آیا ہے!
واضح رہے کہ افغان ٹیم کو پاکستان شاہینز کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔