ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں شاندار ہیٹ ٹرک، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی میں شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی میں تین گیند پر تین وکٹیں اڑا کر شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، فاسٹ بولر ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف 14 رنز دے کر پانچ شکار کیے۔

انہوں نے ایک ہی اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت 4 شکار کیے۔

حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت ورکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو 78 رنز سے شکست دی۔

حسن علی نے آدی شرما، اے راؤ کو 17ویں اوورز میں آؤٹ کیا جبکہ 18ویں اوور میں ڈیوڈ ولے کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

فاسٹ بولر نے اس کے بعد الیکس رسل کو بھی کلین بولڈ کیا، جبکہ اننگ کے شروع وہ کرس لین کی وکٹ حاصل کرچکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں