پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ویڈیو: غزہ سے لائیو رپورٹنگ کے دوران اسرائیل کا حملہ، خاتون رپورٹر دہل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ سے لائیو رپورٹنگ کے دوران الجزیرہ کی رپورٹر کے عقب میں اسرائیل کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

عرب ٹی وی الجزیرہ کی رپورٹر یومنہ السید غزہ سے لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اچانک عقب میں اسرائیل کا حملہ ہوا، اچانک حملے پر خاتون رپورٹر دہل گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے پر خاتون رپورٹر چیخ مار کر پہلے کیمرے کے آگے سے ہٹ گئیں پھر ان کی آواز لرزی لیکن انہوں نے رپورٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

خاتون رپورٹر نے بتایا کہ فلسطین ٹاور پر میزائل داغا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ 200 سے زائد فلسطینی بمباری کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں