بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ویڈیو: اسرائیلی فوج ایمبولینس میں چھُپ کر کارروائی کرنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانی والی اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے جنیوا کنوینشن کو بھی روند ڈالا۔

اسرائیلی فوج اپنی نام نہاد کارروائیوں کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرنے لگی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایمبولنس کے استعمال کی فوٹیج سامنے آگئی۔

الجزیرہ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کے لیے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ فوجی وردی میں ملبوس اہلکاروں کو ایمبولینس سے اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے مناظر سامنے آئے ہیں جس میں واضح ہے کہ متعدد اہلکار ایمبولینس میں سوار ہو کر پہنچے تھے۔

اسرائیلی فوج کے اچانک ایمبولنس سے اتر کر گھروں میں داخل ہوتا دیکھ کر وہاں موجود شہری جان بچانے کے لیے بھاگ کر محفوظ مقام تلاش کرتے رہے۔

اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز کو بین الاقوامی قوانین کی "کھلی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں