تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، وزیراعظم اور آرمی چیف کا خطاب

راولپنڈی: یوم دفاع و شہداء پر جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا، جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے گی جو پاکستان کی بہتری کے لیے ہو.

اپنی تقریر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آج کا دن شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔

قبل ازیں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  عمران خان کا استقبال کیا۔

تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ سیاسی و سماجی شخصیت اور شہداء کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔ 

اس خصوصی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی بھی تقریب میں موجود ہیں۔

 تقریب میں وطن سے عشق اور قومی جذبے کی کہانی سے حاضرین کو آگاہ کیا گیا اور امن سے ترقی کے سفر  کی منظرکشی کی گئی۔ تقریب میں مسلح افواج کے دستے پریڈ اور آرمی بینڈ بھی اپنی پرفارمنس سے لہو گرمایا۔

تقریب میں لہو گرماتے راحت فتح علی خان کے نغمے پر آنکھیں چھلک اُٹھیں، گلوکار عاطف اسلم نے ایونٹ کا تھیم سونگ گایا، مرکزی تقریب میں شہیدوں کو یاد کرکے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

یاد رہے گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے آخری پرومو جاری کیا تھا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام۔

خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔

Comments

- Advertisement -