چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی مارکو جینسن نے شاندار کیچ تھام لیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر مارکو جینسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ابتدائی سات اوورز میں مارکو جینسن نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم مارکو جینسن نے انگلش بیٹر ہیری بروک کا شاندار کیچ پکڑ کر انہیں 19 رنز پر آؤٹ کیا۔
اننگز کے 17ویں اوور میں کیشو مہاراج نے گیند کی اور ہیری بروک بڑی ہٹ مارنے گئے اور جینسن نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارکو جینسن لانگ آن پر موجود تھے 28 میٹر بھاگتے ہوئے آئے اور ہیری بروک کا کیچ تھام لیا۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے جگہ بنائی ہے، بہتر نیٹ رن ریٹ پر جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی اور افغانستان کی ٹیم باہر ہوگئی۔
سیمی فائنلز میں کون کس کے مدقابل ہوگا اس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے گروپ میچ کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیمیں پاکستان، انگلینڈ، افغانستان اور بنگلادیش ہیں۔