تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ناسا کے ہیلی کاپٹر کی مریخ پر پہلی پرواز کامیابی سے مکمل (ویڈیو)

واشنگٹن: ناسا کے ہیلی کاپٹر انجیونٹی نے مریخ پر اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیونٹی وہ پہلا ہیلی کاپٹر ہوگا جو مریخ کی فضاؤں میں پرواز کرے گا، واضح رہے کہ انجیونٹی ہیلی کاپٹر کوپر سیویرینس روور کے نچلے حصے میں محفوظ کرکے بند کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر اب الگ ہوکر مریخ کی سطح پر اتر چکا ہے، پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں ہی مریخ پر پہنچنے والے مارس مشن 2020 کے اہم ترین حصے ہیں۔

چار پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہوکر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی فضا پر لینڈ کر گیا۔

ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سطح پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی، انجنیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز پرسیویرینس روور کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا۔

پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں کا مقصد مریخ پر زندگی کے ممکنہ آثار کی تلاش ہے۔

انجینیوٹی کی پراجیکٹ مینیجر ایمی آنگ نے پرواز سے قبل ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ’ہم نے پوری طرح تصدیق کی ہے کہ انجینیوٹی کے پاس اس پرواز کو مریخ پر انجام دینے کے لیے ضروری توانائی اور طاقت ہو۔‘

آنے والے دنوں میں مزید چار پروازوں کی کوشش کی جائے گی، اور ہر پرواز میں ہیلی کاپٹر کو مزید آگے لے کر جانے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -