لاہور: پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک میچ میں چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو موبائل فون توڑ دیا۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ایل سی سی اے میں پریکٹس گیم کے دوران غلطی سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑ دیا جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی سیریز کے لیے ٹریننگ کررہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں رضوان کو کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، گیند ڈریسنگ روم کی طرف گری اور نسیم شاہ کے فون کو جالگی جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔
نسیم شاہ نے جلدی سے یہ چیک کیا کہ آیا فون اب بھی کام کررہا ہے لیکن ان کے تاثرات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرمت کے قابل نہیں تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاری میں مصروف ہے لیکن وہ اپنے تجربہ کار اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کے بغیر جائیں گے، دونوں انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔
اسکواڈ میں عبداللہ شفیق اور محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عاکف جاوید اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ 23 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، تین میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔