بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

محمد سراج اور بین ڈکٹ الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز محمد سراج اور بین ڈکٹ الجھ پڑے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے پہلے سیشن کے دوران بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کے درمیان بحث ہوئی۔

30ویں اوور کی آخری گیند سے پہلے جب سراج بولنگ کے لیے بھاگے لیکن زیک کرولی پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے سائٹ اسکرین تھی۔

یہ پڑھیں: انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

محمد سراج نے گیند کی جس کا کرولی نے دفاع کیا، 30ویں اوور کے مکمل ہونے کے فوری بعد امپائر نے کھان کے وقفے کا اشارہ کردیا۔

محمد سراج واقعے کی ترتیب سے ناراض ہوئے اور غالباً اسے انگلینڈ کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا تاکہ بھارت کو لنچ سے پہلے دوسرا اوور کرنے سے روکا جاسکے اور وہ بین ڈکٹ سے بحث کرنے لگ گئے۔

بعدازاں ڈکٹ اور کرولی دونوں کا سامنا ہوا جو ہنس رہے تھے۔

انگلش اوپنرز کو ڈریسنگ روم میں واپسی پر کے ایل راہول سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تاہم وہ مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں