اداکارہ پلک تیواری ایک اداکارہ سے خود کو ملانے پر آپے سے باہر ہوگئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری ممبئی ایئرپورٹ پر پاپا رازی پر غصہ ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نوجوان اداکارہ کو ایک فوٹو گرافر نے غلطی سے اننیا پانڈے سمجھ لیا۔
اس وجہ سے پلک تیواری مایوسی ہوئیں اور چڑتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگ کچھ بھی بولتے رہتے ہو۔
پلک تیواری ایئرپورٹ سے باہر آئیں تو ایک فوٹو گرافر نے پوچھا کہ ’پلک تیواری بولیں یا پھر اننیا پانڈے کہیں۔‘
پہلے تو پلک نے سوال کو نظر انداز کیا لیکن جب اسے دہرایا گیا تو آخرکار وہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ ہمیشہ ایسے کیوں بولتے ہو آپ لوگ۔‘ پھر وہ ناراض ہوکر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ پلک تیواری اکثر والدہ شویتا تیواری کی شہرت کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔
اگرچہ پلک کا موازنہ اسٹار کڈ سے کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اننیا پانڈے سے ملایا جانے پلک کو اچھا نہیں لگتا ہے۔
اداکارہ نے ہارڈی سندھو کے ساتھ ’بجلی بجلی‘ کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا، سلمان خان کے ساتھ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں بھی انہوں نے اداکاری کی تھی۔
شائقین انہیں اگلی فلم ’بھوتنی‘ میں دیکھیں گے جس میں وہ سنجے دت، مونی رائے اور سنی سنگھ کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے، اس کے علاوہ پلک روزی دی سیفرون چیپٹر میں بھی نظر آئیں گی جس کی ہدایت کاری وویک اوبرائے کر رہے ہیں۔