جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

فل سالٹ نے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں دو چھکے اور تین چوکے لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے انگلش کھلاڑی فل سالٹ نے دہلی کیپیٹلز کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ایک اوور میں دو چھکے اور تین چھکے لگا دیے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 24ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشڑ پٹیل نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

دہلی کی جانب سے مچل اسٹارک نے پہلا اوور کیا جبکہ بنگلورو کے ویرات کوہلی اور فل سالٹ اننگز کا آغاز کرنے آئے۔

مچل اسٹارک نے پہلے اوور میں سات رنز دیے جن میں پانچ وائیڈز شامل تھے۔

تاہم مچل اسٹارک کے دوسرے اوور میں آر سی بی کے فل سالٹ نے دو چھکے اور تین چوکے جڑ دیے۔

انگلش کھلاڑی نے اسٹارک کی پہلی گیند پر مڈ وکٹ پر چھکا لگایا اس کے بعد ایک نوبال سمیت تین گیندوں پر تین چوکے مارے پھر ایک اور چھکا لگادیا۔

فاسٹ بولر کی ایک گیند پر فل سالٹ سے سنگل لیا اور ویرات کوہلی اسٹرائیک پر آئے اور لیگ بائی کی باؤنڈری حاصل کی۔

مچل اسٹارک کے ایک اوور میں اس طرح 30 رنز بنے۔ اس سے قبل آئی پی ایل میں مچل اسٹارک نے سب سے مہنگا اوور 25 رنز کا کیا تھا۔

فل سالٹ کی اننگز کا خاتمہ چوتھے اور میں ہوا جب وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، 61 پر ایک وکٹ گرنے کے بعد آر سی بی کی بیٹنگ لائن بکھر گئی اور 12.2 اوورز میں 102 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

ٹم ڈیوڈ نے ناٹ آؤٹ 37 رنز کی بدولت بنگلورو نے 20 اوورز میں 163 رنز بنائے، 164 رنز کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی بیٹنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں