ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: ہائی وے پر مسافر بردار طیارہ گاڑیوں پر آگرا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مسافر بردار طیارہ ہائی وے پر گاڑیوں پر آگرا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی فلوریڈا ہائی وے پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اس دوران حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران دو کاروں سے ٹکرا گیا، حادثے کے باعث طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

فلوریڈا ہائی وے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے ہائی وے پر ایک پک اپ ٹرک کو ٹکر ماری، بمبارڈیئر چیلنجر 600 نامی طیارے میں حادثے کے وقت پانچ افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے نے کولمبس اوہائیو میں واقع اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ہوائی اڈے سے تقریباً ایک بجے دوپہر اڑان بھری اور کچھ دیر میں اسے لینڈنگ کرنا تھی۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو فون کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے دونوں انجن کام نہیں کررہے پھر ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا، چند منٹوں کے بعد ایئرپورٹ حکام نے ہائی وے سے دھواں اٹھتے دیکھا۔

فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جہاز میں سوار پانچ افراد میں سے تین کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں