ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

طالب علموں کے ساتھ ڈانس کرنے والا اسکول پرنسپل

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول پرنسپل کا نام سُن کر دماغ میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ وہ سخت ہوں گے، طالب علموں پر اپنا رعب جماتے ہوں گے مگر چین کے ایک نوجوان ٹیچر نے ان ساری باتوں کو غلط قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جنوبی صوبے شنگھائی کے ژی گوانگ پرائمری اسکول میں پرنسپل کے امور انجام دینے والے چالیس سالہ ژہانگ پینگ فی اپنے طالب علموں سے دوستانہ ماحول رکھتے ہیں اور وہ دیگر سے بالکل الگ ہیں۔

ژہانگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے کس طرح اقدامات کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اسکول پرنسپل کو طالب علموں کی صحت کی بہت فکر ہے اس لیے وہ روزانہ اسمبلی میں نہ صرف بچوں کو ورزش کرواتے ہیں بلکہ خود بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ کی جانب سے پوسٹ ہونے والی ویڈیو کے مطابق پرنسپل کی عمر 40 برس ہے اور وہ روزانہ اسمبلی سے قبل ورزش کا لباس پہنے اسکول پہنچ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل نے اپنے ہاتھ میں مائیک تھاما ہوا ہے اور وہ بچوں کے ساتھ خود بھی مختلف انداز اپنا رہے ہیں۔

https://www.facebook.com/scmp/videos/829695274039883/

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو مقامی میڈیا نے ژہانگ کو تلاش کیا اور اُن سے گفتگو بھی کی۔ اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے، میں چاہتا ہوں کلاس بریک میں طالب علم ورزش کریں تاکہ وہ جسمانی طور پر فٹ رہ سکیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں