پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں طالب علم کی گھوڑے پر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کیمپس میں طالب علم گھوڑے پر پہنچا تو اسے یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تاہم طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر موٹرسائیکل یا گاڑی پر نہیں آسکتا۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ حکومت اگر پیٹرول سستا نہیں کرسکتی ہے تو یونیورسٹی میں گھوڑا باندھنے کے لیے جگہ فراہم کرے۔