ڈبلیو ایس ایف ایم کی ریڈیو اسٹار امندا کیلر پر براہ راست نشریات کے دوران پرندے نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ریڈیو میزبان امندا کیلر شریک میزبان برینڈن جونز کے ساتھ اپنے شو جونی اور امانڈا کی میزبانی کررہی تھی جب ان پر طوطے نے اچانک حملہ کیا۔
میزبان کی جانب سے نشریات کے دوران پالتو پرندے کو لایا گیا تھا۔
- Advertisement -
جب امندا نے پرندے کو انگور کی لالچ دینا چاہی اور پنجرے کے اندر ہاتھ رکھا تو پرندے نے اہیں کاٹ لیا جس کے نتیجے وہ چیخنے لگی اور ان کا خون بھی بہنے لگا۔
میزبان نے چوٹ کی نشان پر دیکھ کر طنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے کتنی خوفناک چوٹ لگی ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جب میں بچی تھی اور پڑوسیوں کے پاس ایک بلی کا بچہ تھا اور میں چاہتی تھی کہ وہ ایک چھوٹی گڑیا کا لباس پہنے لیکن اس کا اختتام بھی اچھا نہیں ہوا۔