ریسل مینیا 41 کے بعد 17 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا پر منڈے نائٹ را پر رینڈی اورٹن نے اچاانک حملہ کردیا۔
جان سینا ریکارڈ 17 ٹائٹل جیتنے کے بعد منڈے نائٹ را میں خطاب کررہے تھے اسی دوران آر کے او رنگ میں آئے اور جان سینا کے پیچھے مڑنے پر ہی ان پر اپنا مخصوص داؤ لگا دیا۔
جان سینا نے دعویٰ کیا تھا کہ کوڈی رہوڈز کو ہرانے کے بعد انہیں چیلنج کرنے کے یلے کوئی نہیں بچا لیکن اورٹن کے منصوبے دوسرے ہی تھے۔
رینڈی اورٹن نے ان پر حملہ کرکے یاد دلایا کہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
بہت کم لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ اورٹن اپنی تاریخی جیت کے بعد سینا کو چیلنج کرنے والا پہلا شخص ہوگا، لیکن اب تمام نشانیاں بیک لیش میں ٹکراؤ کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
جان سینا نے 17ویں بار عالمی ٹائٹل جیت کر رک فلیئر کا ریکارڈ توڑا اور یہ ان کے کیریئر کا آخری باب بھی ہوسکتا ہے۔
رینڈی اورٹن تقریباً دو دہائیوں سے جان سینا کے سخت حریف تصور کیے جاتے ہیں۔
اگرچہ ابھی تک سرکاری طور پر کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن را میں اورٹن کا اچانک حملہ ایک بلاک بسٹر فائٹ کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔