جنوبی افریقہ کی ایک جنگل میں گینڈے کو ٹورسٹ کا چیپ میں آنا پسند نہیں آیا جس کے بعد انہیں بھگانے کے لیے گینڈے نے تقریباً 1 کلو میٹر تک ان کا پیچھا کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو انسٹاگرام پر ایک سیاح نے شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینڈے نے جیسے ہی جیپ کو دیکھا تو اس کی اپنی پوری کوشش کی کہ وہ ان کا شکار کر سکے۔
سیاح نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اس جان لیوا گینڈے سے مقابلہ کیا اور بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 منٹ تک اس جانور نے ہمارا پیچھا کیا جو کہ جانوروں کی طرف سے ایک غیر معمولی سلوک تھا۔
View this post on Instagram
سیاح نے لکھا کہ کل ایک گینڈے کے ساتھ پاگل ترین تجربہ ہوا جس نے ایک کلو میٹر سے زیادہ دور تک ہمارا پیچھا کیا لیکن ہمارا گائیڈ ہمیں بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
سیاح نے کہا کہ ہمارے گائیڈ نے بتایا یہ رویہ یقینی طور پر نارمل نہیں ہے اور یہ ہمارے لیے اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک جانوروں کے مقابلوں میں سے ایک ہے تھا۔