انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے اتوار کو کرکٹ کی دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کی۔
بلے بازوں کے لیے سازگار پچ پر جوروٹ نے نصف سنچری بنانے کے بعد اپنا بیٹنگ انداز کی بدل ڈالا اور نے پاکستانی اسپنر کے چھٹے اوور کی پہلی دو گیندوں پر زاہد محمود کا بائیں ہاتھ سے سامنا کیا۔
انگلینڈ کے سابق کپتان نے پہلی گیند کو براہ راست اسکوائر لیگ پر فیلڈر کو سوئپ کیا اور نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ وکٹ گنواتے گنواتے بچ گئے۔ فیلڈر نے بھرپور کوشش کی تاہم کیچ ڈراپ ہو گیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1599330054420369408?s=20&t=FoG2s9nRLq-pbQJNPyOhfA
انہوں نے 73 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی جو کہ عمومی طور پر کا ان کا اندازِ بیٹنگ نہیں تھا۔
پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔
انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔