تازہ ترین

’مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری‘ سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے شان مسعود کی شادی کی تقریب میں آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شان مسعود 22 جنوری کو نیشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور کرکٹرز، مداحوں کی جانب سے انہیں نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دی گئی۔

شان مسعود کی شادی میں سابق کپتان مصباح الحق، امام الحق، بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

نوبیہاتا جوڑے کی ولیمے کی تقریب کل کراچی میں منعقد ہوگی تاہم ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد نے آواز کا جادو جگا کر خوب داد وصول کی۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کو بھارتی اداکار ابھیشک بچن اور کرشمہ کپور پر فلمایا گانا ’مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری، سدا خوش رہو یہ دعا ہے ہماری‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

شان مسعود نے بھی سرفراز کو گانے پر داد دی اور ان سے گلے ملے۔

سرفراز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -