تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شعیب ملک کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ رمضان‘ میں شرکت کی اور نعت ’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘ پڑھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

شعیب ملک کی نعت پڑھنے کی ویڈیو پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی۔

نعت پڑھنے سے قبل شعیب ملک نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوجائے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بارگاہ رسالت میں نعت ’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘ پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے گیم شو ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں ملتان ٹائیگر کے کپتان ہیں۔

شعیب ملک نے اس سے قبل انسٹاگرام پرلاک ڈاؤن کے دوران مشہور شخصیات کے ساتھ شو کی میزبانی کی تھی، ان کے شو میں عاطف اسلم، علی ظفر، ماہرہ خان اور بابر اعظم ودیگر نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے خصوصی پروگرام میں نعت ’مدینے چلا‘ پڑھی تھی۔

Comments

- Advertisement -