بھارت میں آوارہ کتوں نے کمسن بچے کو بھنبھوڑ ڈالا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں گھر کے باہر کھیلتے کمسن بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر کے باہر کھیلنے میں مصروف ہیں اچانک آوارہ کتے اس پر حملہ کردیتے ہیں۔
- Advertisement -
بچے کی رونے کی آواز سن کر پڑوسی نوجوان نے اس کی جان بچائی۔
کتوں کے حملے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
گزشتہ دنوں بھی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے علاقے پٹانچیرو میں آوارہ کتوں کے حملے میں 6 سالہ بچے کی موت ہوگئی تھی۔
بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔