منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کرکٹ میں ریڈ کارڈ، امپائر نے سنیل نارائن کو باہر بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین پریمیئر لیگ میں امپائر نے سنیل نارائن کو فٹبال کی طرح ریڈ کارڈڈ دکھا کر باہر بھیج دیا۔

آپ نے ہاکی اور فٹبال میں کھلاڑی کو ریفریز کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھاتے دیکھا تو لیکن حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ میں امپائر نے سنیل نارائن کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں پیٹریاٹس اور نائٹ رائڈرز کے درمیان ہونے والے میچ میں فیلڈ امپائر کی جانب سے نائٹ رائڈرز کے سنیل نارائن کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔

امپائر کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد ان کی ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ کی اور اس دوران صرف دو فیلڈرز 30 گز کے دائرے سے باہر فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔

سی پی ایل میں نافذ کردہ نئے قوانین کے مطابق اگر بولنگ ٹیم مقررہ وقت کے اندر اپنے اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو جرمانے کے طور پر 30 گز کے دائرے کے اندر ایک اضافی فیلڈر کی اجازت ہے اور آؤٹ فیلڈ میں چار کی اجازت ہوگی۔

اگر فائنل اوور کے آغاز میں تاخیر ہوتی ہے تو ایک کھلاڑی کو میدان چھوڑنا پڑتا ہے صرف دو کھلاڑی دائرے سے باہر رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ میچ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو تین پنالٹی لگیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں