جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

ویڈیو: دوران پرواز طیارے میں شدید جھٹکے، خوفناک مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین کی ایئریورپا کے مسافر طیارے میں دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈرڈ سے یوروگوائے جانے والی اسپین کی ایئریورپا کی پرواز شدید جھٹکوں کے باعث ہچکولے کھانے لگی۔

ہنگامی طور پر طیارے کا رخ برازیل کی جانب موڑ دیا گیا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق رن وے پر ایمبولینس مسافروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پہلے سے موجود تھیں، زخمی مسافروں میں سے کچھ کے سر میں چوٹیں آئیں تو کسی کو فریکچر ہوگیا۔

مسافر طیارے میں 325 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ایئریورپا ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ نٹال وہ ہوائی اڈہ تھا جہاں جلد لیڈنگ کرکے مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جاسکتی تھیں۔

حادثے میں زخمی نہ ہونے والے مسافروں کو برازیل کی ریاست پرنامبوکو کے ساحلی شہر ریسیف لے جایا گیا جہاں انہیں رہائش فراہم کی گئی اور بعدازاں انہیں یوروگوائے پہنچایا گیا۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور ہوا کی رفتار کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں