تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

’سامنے سے ہٹ جائیں‘ خاتون صحافی نے تماشائی کو سبق سکھا دیا

امریکا میں رپورٹنگ کے دوران سامنے آنے والے تماشائی کو خاتون صحافی نے سبق سکھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں آئس ہاکی میچ کے دوران امریکی ٹی وی کی خاتون صحافی سمانتھا ریویرا لائیو ٹی وی پربات کررہی تھیں اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے کیمرے کے سامنے آنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون صحافی نے اس دوران اپنی نظریں کیمرے پر ہی رکھیں اور اس شخص کو اپنے دوسرے ہاتھ سے کیمرے کے سامنے آنے سے روک دیا۔

بعدازاں خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق بھی بتایا۔

سمانتھا ریویرا نے لکھا کہ ’سنو! مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ٹیم کے لیے چیخ رہے تھے، جب میں کام کررہی ہوں تو میرے سامنے سے ہٹ جائیں اور اس بات کا احترام کریں کہ میں یہاں اپنا کام کرنے آئی ہوں۔‘

خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین بھی سمانتھا ریویرا کے اقدام کی حمایت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -