اشتہار

شہد کی مکھیوں کا پولیس اہلکار پر حملہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شہد کی مکھیوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں شہد کی مکھیوں نے پولیس اہلکار کو ڈنک مار مار کر منہ کے بل سڑک پر گرا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہد کی مکھیوں کے حملے سے بچنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

- Advertisement -

شہد کی مکھیوں کے حملے کی خبر ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور علاقے کو سیل کرکے چھٹے ہٹا دیے گئے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں نے ایک زیر تعمیر گھر میں چھتا بنا رکھا تھا جب مزدور چھتے کی جگہ پر کام کرنے پہنچے تو مکھیوں نے حملہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے بار بار ڈنک مارنے پر اہلکار توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زمین پر گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے تاہم اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں