اشتہار

جان سینا کی شاہ رخ خان کا مشہور گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم کا مشہور گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ریسلر گورو سیہرا نے ویڈیو شیئر کی جس کے آغاز میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار جان سینا کو شاہ رخ خان کا مداح بتا رہے ہیں۔

ویڈیو میں جان سینا کو شاہ رخ خان کی مشہور فلم کا گانا ’بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

گورو نے جان سینا سے کہا کہ ’یہ آپ کے لیے شاہ رخ خان کا یہ ہٹ گانا ہے۔ وہ گانے کے بول ’بھولی سی صورت آنکھوں میں مستی‘ گا کر ریسلر کو سناتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جان سینا پھر اسی گانے کے بول دہراتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں یہ گانا شاہ رخ خان اور کرشمہ کپور پر فلمایا گیا تھا جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جان سینا کی تعریف جارہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ جان سینا اور شاہ رخ خان کو ساتھ فلم میں اداکاری کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں