جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسٹمپ سے کرکٹ کھیلنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بچوں کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو اکثر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اب ایک ایسے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اسٹمپ سے مختلف کرکٹ شاٹس مہارت سے کھیل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی گریڈ کرکٹر نامی اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بچہ ایک اسٹمپ سے کرکٹ شاٹس کھیل رہا ہے اور وکٹ کے پیچھے دو اسٹمپس نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیڈ پہنے بچہ بہترین فٹ ورک کے ساتھ ایک اسٹمپ کی مدد سے کور ڈرائیو کے ساتھ لیگ سائیڈ پر بھی شاٹ کھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ بچے کو سوئپ شاٹ کھیلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہ سب شاٹس بچہ ایک اسٹمپ کی مدد سے کھیل رہا ہے باقی دو اسٹمپس وکٹ میں لگے دیکھے جاسکتے ہیں۔

بچے کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے بچے کی مہارت اور تکنیک کی تعریف کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بچے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے ہر شاٹ کھیلا ہے، کسی نے بچے کا منیجر بننے کی خواہش ظاہر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں