نئی دہلی: بھارت میں بیٹی کو کندھے پر لے جانے والے باپ کو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر شاہجہاں پور میں ایک شخص پر اس وقت فائرنگ کردی گئی جب وہ اپنی چھوٹی بیٹی کو کندھے پر بٹھا کر جارہا تھا۔
واقعہ اتوار کی شام کوتوالی کے علاقے میں پیش آیا، زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی ہے جس کی موبائل فون کی دکان ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اپنی بیٹی کو کندھے پر اٹھائے پیدل جارہا ہے جبکہ دو افراد مخالف سمت سے موٹر سائیکل پر آئے اور کچھ فاصلے پر رک گئے۔
اسی دوران ایک ملزم شعیب کے قریب آیا اور اس کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں شعیب اپنی بیٹی کے ساتھ زمین پر گر گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
యూపీ – లక్నోలో ఏడాదిన్నర కూతురిని భుజాల మీద మోస్తూ వెళ్తున్న షోయబ్ (28) అనే యువకుడిని పాయింట్ బ్లాంక్ రేంజిలో కాల్చిన దుండగులు.
ఈ ఘటనలో పాపకు ఎలాంటి గాయాలు కాకపోగా, షోయబ్ పరిస్థితి మాత్రం విషమంగా ఉంది. pic.twitter.com/lIwcxVQb6g
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) August 15, 2023
رپورٹ کے مطابق شعیب دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں حملہ آور کو شناخت کرلیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شعیب کا رشتہ دار طارق اور دو حملہ آور واقعے میں ملوث ہیں، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ طارق اور شعیب کے درمیان دشمنی چل رہی ہے جس کی وجہ سے اس پر فائرنگ کی گئی۔