جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر واٹر بورڈ کے شعبہ جات کو بند نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، عملہ دفاتر، تنصیبات اور پوسٹنگ کے مقامات پر حاضری یقینی بنائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ واٹر بورڈ لازمی سروسز کا ادارہ ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہم پہنچاتا رہے گا۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ بڑے شاپنگ مالز، ریستوران بند کیے جارہے ہیں، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے، سرکاری دفاتر پرسوں سے بند ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 15 دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کھلی رہیں گی، انٹرا سٹی بس سروسز کو کچھ دنوں کے لیے معطل کیا جائے گا، 48 گھنٹے بعد انٹرا سٹی بس سروس معطل کی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنوں کو بھی بچائیں، وینٹی لیٹر ہمارے پاس ہیں ٹیسٹ کٹس درآمد کی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں کرونا وائرس کے آج مزید 53 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں