پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ : یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ میں بی آر ٹی منصوبے پر ترقیاتی کام کے باعث گزشتہ روز پانی کی لائن ٹوٹنے کے معاملے پر پانی لیک ہونے سے حسن اسکوائر سوک سینٹر سے جیل چورنگی والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ نیپا سے آنے والےٹریفک کو ایکسپو ٹرننگ سے موڑا جارہا ہے جبکہ عیسیٰ نگری سےآنیوالاٹریفک حسن اسکوائربرج سے اسٹیڈیم کیطرف بھیج رہےہیں۔

ٹریفک پولیس نے اپیل کی عوام زحمت اورپریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

پرانی سبزی منڈی کےقریب واٹربورڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے اور واٹر بورڈ کارپوریشن نے مرمتی کام شروع کردیا ہے، واٹربورڈ عملے کی جانب سے مشینری کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن کا مرمتی کام رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پانی جمع ہونے سے بدتین ٹریفک جام ہوگیا ۔ جس کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی واٹرٹینکر بھی دھنس گئے

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں