تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیپ بیپ! آپ کا کمپیوٹر ہیک ہوچکا ہے۔۔

دنیا بھر میں سائبر حملے بہت عام ہوچکے ہیں اور ہر شخص اپنے ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے پریشان رہتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس ورڈ اور ضروری ڈیٹا محفوظ رہے تو اس کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر نظر رکھنی ہوگی اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں پر فوری الرٹ ہونا ہوگا۔

کمپیوٹر کے ہیک ہوجانے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر میں کچھ تبدیلیاں نظر آںے لگتی ہیں، اگر آپ ان سے واقف ہوں تو آپ فوری طور پر جان سکتے ہیں کہ آپ کا کمپیوٹر ہیک ہوچکا ہے اور اس کے خلاف بروقت کارروائی انجام دی جاسکتی ہے۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ تبدیلیاں کیا ہیں۔


اینٹی وائرس کا بند ہونا

کمپیوٹر کا اینٹی وائرس کبھی بھی خود سے بند نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ نے اسے بند نہیں کیا لیکن اس کے باوجود یہ بند ہے تو یہ واضح طور پر کمپیوٹر ہیک ہونے کی نشانی ہے۔

ہیکرز آپ کی فائلوں تک رسائی کے لیے سب سے پہلے اینٹی وائرس کو ہی بند کرتے ہیں۔


پاس ورڈز کا غیر مؤثر ہونا

آپ نے اپنے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے، اس کے باوجود آپ کا اکاؤنٹ آپ کا پاس ورڈ قبول نہ کرے، تو فوری طور پر الرٹ ہوجائیں۔


سوشل میڈیا پر زیادہ دوست

اگر آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آپ کے دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، اور آپ کو یاد نہیں کہ آپ نے انہیں کب اپنے ساتھ ایڈ کیا تو عین ممکن ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے اور اس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔


نئے آئیکونز کا نمودار ہونا

جیسے ہی آپ اپنا براؤز کھولیں، اور آپ اس میں نئے آئیکونز کا اضافہ دیکھیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں دراندازی کے لیے خطرناک کوڈز استعمال کیے جارہے ہیں۔


کرسر کا خودبخود حرکت کرنا

ماؤس کے کرسر کا خود بخود حرکت کرنا اور کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کرنا کمپیوٹر ہیک ہوجانے کی واضح نشانی ہے۔


پرنٹر کا کام نہ کرنا

سائبر حملے کی صورت میں نہ صرف آپ کا کمپیوٹر بلکہ پرنٹر بھی متاثر ہوتا ہے۔ اگر آپ کا پرنٹر صحیح سے کام نہیں کررہا یا وہ مواد پرنٹ کر رہا ہے جس کی کمانڈ آپ نے نہیں دی، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سائبر حملے کی زد میں آچکے ہیں۔


غیر متعلقہ سائٹس کھل جانا

براؤزر پر ایسی سائٹس خود بخود کھل جانا جو آپ کے لیے اجنبی یا غیر متعلق ہوں، ہیکنگ کی نشانی ہے۔


فائلز کا ڈیلیٹ ہونا

اگر آپ نے اپنی فائلز ڈیلیٹ نہیں کیں لیکن وہ آپ کو نہیں مل رہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں کوئی اور شخص ڈیلیٹ کرچکا ہے جو ممکنہ طور پر کوئی ہیکر ہوسکتا ہے۔


ذاتی ڈیٹا کا انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونا

ایسا ڈیٹا جو آپ نے اپ لوڈ نہیں کیا، اس کے باوجود یہ آپ کو انٹرنیٹ پر کہیں نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوچکا ہے۔


کمپیوٹر کا درست طریقے سے کام نہ کرنا

آپ کے کمپیوٹر کے کام کرنے یا انٹرنیٹ کی رفتار میں واضح طور پر کمی دکھائی دے رہی ہے تو یہ بھی ہیکنگ کی طرف اشارہ ہے۔


سائبر حملے کی صورت میں کیا کریں؟

جیسے ہی آپ کو علم ہو کہ آپ سائبر حملے کا نشانہ بن چکے ہیں تو فوری طور پر اپنے دوستوں کو ای میل کے ذریعے اس کی اطلاع دیں۔ انہیں خبردار کردیں کہ آپ کی طرف سے آنے والے پیغامات یا لنکس کو نہ کھولا جائے۔

اپنے بینک کو بھی اس سے آگاہ کریں تاکہ آپ کسی مالی نقصان سے بچ سکیں۔

غیر متعلقہ پروگرامز کو ڈیلیٹ کردیں۔

اپنے تمام اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کردیں۔

ایک اچھا اینٹی وائرس پروگرام انسٹال کر کے کمپیوٹر کو اسکین کریں۔

اس کے باوجود بھی آپ کا مسئلہ حل نہ تو کسی تکنیکی ماہر سے رجوع کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -