منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان کے کامران احمد نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان کے کامران احمد نے امریکا میں ایم ایس آئی کے تخلیق کارایوارڈ 2023 میں پیپلزچوائس ایوارڈجیت کر پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کےکامران احمد نے پاکستان کے لیے ایک بڑا معرکہ سرکرلیا ، کامران خان نےامریکامیں ایم ایس آئی کےتخلیق کارایوارڈ2023میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

عالمی مقابلہ جیتنےپر کامران کوپاک فوج کی طرف سےبہت سراہاگیا اور کامران خان کو اعزاز کے لیے میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹر مدعو کیا گیا۔

ٹو ڈی انیمیشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کامران کواپنےہنرکونکھارنےمیں مشکلات درپیش تھی، پاک فوج نےکامران کےصلاحیتوں کو نکھارنے کیلئےان کوجدیدٹکنالوجی سےلیس لیپ ٹاپ مہیا کیا۔

لیپ ٹاپ جدید گرافک کارڈز اور انیمیشن کے لیےمختلف سافٹ ویئرزسے لیس ہے ، لیپ ٹاپ ان کی ہنرکونکھارنے میں مزیدمددفراہم کرےگا اور مزیدمواقع فراہم کرنےمیں مددگارثابت ہوگا۔

کامران خان نےیادگارشہدا پر کھڑےہو کر اپنی کامیابی شہداکے نام کی اور کہا کہ شہدا کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے ، جو لوگ کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں امن نہیں ہے میں نےامن کی بدولت یہ ہنر سیکھاعالمی مقابلےمیں حصہ لیا۔

اس عالمی مقابلے میں حصہ لینے کی بدولت کامران کےہنرمیں اورنکھارآیا ہے ، کامران خان نے لوگوں کو بھی محنت کرنےاورآگےبڑھنےکی ہدایت کی ہے

کامران خان شمالی وزیرستان کےلوگوں کیلئےایک مثال ہےاور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں