تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مسلم لیگ ق کس کے ساتھ ہے؟ پرویز الٰہی نے واضح کردیا

اسلام آباد : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے واضح کیا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں ، نہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے حکومت کا ساتھ نہ دینے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آرا ہوتی ہیں مگر فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے ، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلےدن سےکررہےہیں، اتحادیوں کیساتھ مشاورت سےچلا جائےتوحکومت کا فائدہ ہے۔

گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرجگہ بگاڑ پیدا کیا ہے حتیٰ کہ اپنےلوگوں سےبھی بگاڑی، زبان ایسی چیزہے جو توڑتی بھی ہے اور جوڑتی بھی ہے۔

انھوں نےکہا تھا کہ اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے ، پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے پورے نہ ہوئے، غلط مشوروں سےایسی نوبت آئی، ساڑھے3 سال بعد توسیکھ لینا چاہیے تھا۔

پرویز الٰہی نے مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کرتی ہیں کچھ لو اورکچھ دوہوتا رہتا ہے، پہلے آصف زرداری پھر شہباز شریف نےوزارت اعلیٰ کی پیشکش کی، حکومت کیا پیشکش لاتی ہے انتظار کررہے ہیں، حکومت کی پیشکش آنےکے بعد مشاورت کریں گے حکومت نے پیشکش کی توسب اتحادیوں کےسامنےرکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -