اشتہار

‏’کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پر شفٹ ہو جائیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2600میگاواٹ کو ہائیڈرو پروجیکٹس پرشفٹ کر دیا ہے کوشش ‏ہے 2030 تک 60 فیصدکلین انرجی پر شفٹ ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سمیت 35 ممالک کے ‏سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی جس میں وزیراعظم نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے ‏نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے10 ارب درخت اورکلین انرجی ٹارگٹ پالیسی سےآگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ‏‏2600 میگاواٹ کو ہائیڈرو پروجیکٹس پرشفٹ کر دیا ہے کوشش ہے 2030 تک60 فیصدکلین انرجی پر شفٹ ہو ‏جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کوماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق مدد کرنی چاہیے پیرس معاہدےمیں وعدوں پر ‏مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےپاکستان مثبت کردار ادا کرےگا۔

ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق کانفرنس نومبرمیں گلاسگو میں ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں